جہلم

ضلع جہلم میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب آدمی کا کچومر نکال دیا

جہلم:ضلع جہلم میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب آدمی کا کچومر نکال دیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کے نرخوں میں اضافہ،روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں رواں ماہ دوسری مرتبہ اضافہ ،غریب مکاؤ مہم کا آغازنظر آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے20 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ کرکے محنت کش طبقہ سے روٹی کا نوالہ چھین لیا ہے ۔ بااثر فلوز ملز مالکان نے 20 کلو والا آٹے کا تھیلا تیار کرنا چھوڑ دیا ہے ، جس کیوجہ سے غریب سفید پوش ، دیہاڑی دار طبقہ بچوں کو روٹی مہیا کرنے میں بھی بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔

شہریوں نے وزیراعظم پاکستان ، چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ گرانفروشی کے مرتکب افراد کے گوداموں کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کروائی جائے اور گندم سٹور کرنے والے تاجروں کے خلاف فوجدار ی مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ غریب سفید پوش ، دیہاڑی دار محنت کش اپنے بچوںکو 2 وقت کی روکھی سوکھی روٹی مہیا کرکے اپنی ذمہ داریاں پوری کر سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button