جہلم

ضلع جہلم میں ٹائیفائیڈ بخار سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی 14 روزہ جاری ہے۔ ڈاکٹر وسیم اقبال

جہلم: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھرمیں ٹائیفائیڈ بخار سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی 14روزہ جاری مہم عروج پر ، 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے لئے حفاظتی ٹیکے لگائے جارہے ہیں ، مہم 26 جون تک جاری رہے گی۔

ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وسیم اقبال نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی ٹیکے لگانے کے لئے محکمہ صحت کی فسکڈ اور فیلڈ ٹیمیں کام کر رہی ہیں ، ٹیموں کو چیک کرنے کے لئے خصوصی پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ٹائیفائیڈ بخار سے بچاؤ کے لئے ضلع بھر میں مہم جاری ہے، انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ، والدین سے گزارش ہے کہ 9 ماہ سے 15 سال تک کے ہر بچے کو ٹائیفائیڈ بخار سے بچاؤ کے لئے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی تشکیل کردہ خصوصی ٹیمیں بسوں ، ویگنوں ، اسکولوں اور مدارس میں جا کر ٹیکے لگا رہی ہیں ، مہم کے دوران ضلع بھر میں لاکھوں سے زائد بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ ٹائیفائیڈ بخار سے بچاؤ کے سلسلہ میں ضلع بھر میں 14 جون سے شروع ہونے والی مہم کے دوران پہلے مرحلے میں ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے لئے حفاظتی ٹیکے لگائے جارہے ہیں۔

ڈاکٹر وسیم اقبال نے کہا کہ ملک بھر میں ٹائیفائیڈ کے بڑھتے ہوئے کیسسز کیوجہ سے حفاظتی ٹیکے لگائے جارہے ہیں ، بچوں کو ٹائیفائیڈ بخار سے بچانے کے لئے بروقت ٹیکے لگانے کے عمل کو جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button