دینہ

دینہ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں تیز، ایک اور منشیات فروش کو دھر لیا گیا

دینہ: ایس ایچ او تھانہ دینہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز ،بسلسلہ گشت ایک مشکوک شخص کی تلاشی پر چرس برآمد CNSA9Bکے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ایس ایچ او تھانہ دینہ ملک نثار کی ہدایات پر پولیس ملازمین بسلسلہ گشت جی ٹی روڈ پر موجود تھے کہ بائی پاس کے قریب ایک ہائی ایس جہلم کی طرف سے آ کر رکی اور اس میں سے ایک شخص اترکر بائی پاس کی طرف چل دیا جس کو روکنے پر اس نے اپنا نام خرم شہزاد ولد چوہدری محمد خان سکنہ کشمیر کالونی ٹھٹی گجراں تحصیل و ضلع جہلم بتایا کی جامع تلاشی لینے پر اس کی جیب سے 280گرام چرس برآمد ہوئی۔

اس کی جیب سے مبلغ 17000اس کے بٹوہ میں موجود تھے،قومی شناختی کارڈ ،موبائل برآمد ہوئے جو پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لیے ۔مسمی خرم شہزاد نے چرس 280گرام برائے فرخت اپنے پاس رکھ کر ارتکاب جرم CNSA9Bکے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button