دینہ میں مسافر وین میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، سواریوں نے چھلانگیں لگا کر جانیں بچائیں

0

دینہ: بس سٹاپ پر سواریوں سے بھری ہائی ایس میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی ،سواریوں نے چھلانگیں لگا کر جانیں بچائیں ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ جی ٹی روڈ پر سواریوں سے بھری ہائی ایس نمبری LZJ-9942میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے بلند شعلوں نے گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کے باعث چیخ و پکار مچ گئی سواریوں نے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں ،لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی میں لگنے والی آگ پر قابو پایا ،حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہ ہوا تمام مسافر محفوظ رہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.