دینہ

دینہ میں دوران مرمت ورکشاپ میں گاڑی میں آتشزدگی، گاڑی جل کر خاکستر

دینہ: جی ٹی روڈ پر ورکشاپ میں مرمت کے دوران گاڑی میں آگ بھڑک اُٹھی ،دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی جل کر خاکستر ،ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ جی ٹی روڈ محلہ خلیل آباد میں واقع موٹر ورکشاپ میں ویلڈنگ کے دوران اچانک فا سوزوکی گاڑی میں آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے بلند شعلوں نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لیا جس سے لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی جل کر خاکستر ہو گئی۔ ریسکیو 1122کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی مگر 1122کے پہنچنے سے پہلے ہی گاڑی مکمل طور پر جل چکی تھی ریسکیو نے آگ پر قابو پایا۔

گاڑی کے مالک عبدالرحمان ولد محمد افضل نے بتایا کہ میں نے گاڑی مرمت کے لئے ورکشاپ میں کھڑی کی تھی کہ مکینک سے ولڈنگ کے دوران آگ بھڑک اُٹھی ،میری گاڑی 8لاکھ سے زائد مالیت کی تھی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button