جہلم

نجی سکول مینار الہدیٰ میں سالانہ نتائج کے موقع پرتقسیم انعامات کی شاندار تقریب کا انعقاد

جہلم: جادہ میں قائم نجی سکول مینار الہدیٰ کے سالانہ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کرنے کے لئے سادہ اور پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین چوہدری عابد محمود جہلم پریس کلب ، صدر الیکٹرانک میڈیا عامرکیانی تھے ۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا بعد ازاں نعت رسول ﷺ کے نذرانے پیش کئے گئے، جبکہ اسٹیج سیکر ٹری کے فرائض سکول کی ایڈمنسٹریٹرتہمینہ لطیف نے سر انجام دیئے ،نور الہدیٰ سکول کے بچوں نے آقا دو عالم کی شان میں نعتیں پیش کرکے حاضرین کے دل موہ لئے ۔

نور الہدیٰ سکول کی ایڈمنسٹریٹر محترمہ تہمینہ لطیف نے سکول کا مختصر تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ جب نور الہدیٰ سکول کا آغاز کیا گیا تو اس وقت صرف 4 بجے زیر تعلیم تھے ، آج اللہ کے فضل و کرم سے 1سو سے زائد بچوں کی تعدادہو چکی ہے ۔

ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ ہمارے سکول کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کے زیور سے بچوں کو آراستہ کیا جا رہاہے تاکہ بچوں میں دین کے بارے آگاہی ہونے کے ساتھ ساتھ قرآن کو پڑھ سکیں ۔ان کا کہنا تھا کہ سکول میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو ادارہ کی طرف سے مفت کتابیں کاپیاں فراہم کی جاتی ہیں تاکہ وہ والدین جو اپنے بچوں کو تعلیم کے اخراجات نہیں اٹھا سکتے وہ بھی اپنے بچوں کو تعلیم کے زیورسے آراستہ کر سکیں ۔

اس موقع پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں سکول کے مہتمم شیخ عبدالستار، چیئرمین جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود، صدر الیکٹرانک میڈیا عامرکیانی سمیت دیگر اساتذہ کرام نے بھی بچوں میں انعامات تقسیم کئے ، سکول انتظامیہ کی کوششوں و کاوشوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

تقریب کے اختتام پر حاضرین نے سکول انتظامیہ کی مستقبل کے معماروں کے روشن مستقبل کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سرا ہا اور سکول کو مثالی سکول قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button