جہلمتارکین وطن

یوم استحصال ِکشمیر کے موقع پر فلپائن میں موجود پاکستانی سفارت خانے میں تقریب کا انعقاد

یوم استحصال ِکشمیر کے موقع پر فلپائن میں موجود پاکستانی سفارت خانے میں تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان کی طرف سے اس موقع پر ہیڈ آف چانسری محترمہ سعدیہ اعوان نے صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کرسنائے۔

سفیر پاکستان ڈاکٹرامتیاز قاضی نے غاصبانہ بھارتی اقدام اور اس کے نتیجے میں کی گئی انسانی حقوق کی پامالیوں کا تفصیلی ذکر کیا ، ڈیموگرافی تبدیل کرکے اپنا غاصبانہ تسلط برقرار رکھنے کے لئے بھارتی عظائم کو بھی اجاگر کیا۔

تقریب کے اختتام پر سفیر پاکستان نے کشمیر کے حوالے سے تصویری نمائش کا افتتاح کیا جبکہ امید علی کلہوڑو، کونسلر اتاشی نے مہمانوں کو سفارت خانے میں خوش آمدید کہا جس میں مقامی اور پاکستانی شہریوں نے شرکت کی۔

کورونا کی پابندیوں کی وجہ سے ان تقریبات میں محدو د افراد نے شرکت کی ،تقریب میں سفارت خانے کا عملہ بھی شریک تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button