کھیوڑہ

آئی سی آئی کی جانب سے جنریٹر ملنے سے کھیوڑہ کو پانی کی سپلائی 24 گھنٹے میسر ہو گی ۔ ملک فیصل عباس

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز+عدنان یونس سے)بین الاقوامی شہرت کی حامل آئی سی آئی سوڈاایش کھیوڑہ نے ایک کروڑ مالیت کے دو عدد جنریٹر جوکہ انھوں نے میونسپل کمیٹی کو دئیے ہیں تاکہ شہر کو پانی کی سپلائی چوبیس گھنٹے جاری رہے میں اور تمام کونسلرز ادارے کے شکر گزار ہیں، ادارے کی علاقہ بھر کی تعمیر و ترقی میں کردار مثالی ہے ۔

یہ گفتگو چیئر مین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک فیصل عباس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقومی شہرت کی حامل آئی سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ جوکہ علاقہ بھر کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر وقت کوشاں ہیں اور کھیوڑہ شہر کے پینے والی پانی کے مسئلہ کو حل کرنے کے لیے میں نے اور میرے تمام کونسلرز نے ادارے سے درخواست کی تھی کہ اگر ہمیں بیلہ سپلائی پنڈدادنخان سکیم کے لیے بلدیہ کو دو عدد جنر یٹر لے دیں تواس طرح ہمارے پینے کے پانی کا مسئلہ کافی حل ہو جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ جنر یٹر کی تنصیب سے لیکر مرمت تک کا کام ادارہ نے اپنے ذمہ لیا ہے۔جبکہ ڈیزل کا خرچہ بلدیہ کھیوڑہ کرے گی۔آئی سی آئی انتظامیہ کے ساتھ معا ہدہ پر دستخط ہو گئے ہیں۔ادارے کی علاقہ بھر کے لیے خدمات مثالی ہیں۔اور عوام کی فلاح و بہبود میں ادارے نے بہت سے کام کیے ہیں اور عملی طور پر کر رہے ہیں۔ہم توقع کرتے ہیں کہ دوسرے مقامی ادارے بھی شہر کے مسائل کو حل کرنے میں تعاون کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button