دینہ

دینہ اور سوہاوہ پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلا ف ایکشن، 2 ملزمان گرفتار

دینہ: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پرسماج دشمن عناصر کے خلاف ضلع جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری، 2 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق افتخار افضل ASIچوکی سٹی دینہ نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم طارق محمود ولد عبد المجید ساکن محلہ نواب پورہ نزد ریلوے اسٹیشن دینہ ضلع جہلم سے 220گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

محمد بابر ASIتھانہ سوہاوہ نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم عتیق الرحمٰن ولد محمد بشیر ساکن دیوان حضوری تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم کے انکشاف پر پسٹل 30بور معہ 3روندز بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button