دینہاہم خبریں

دینہ کے نواحی علاقہ میں لوڈر رکشہ الٹ گیا، ایک شخص جاں بحق، 2 خواتین زخمی

دینہ: دینہ کے نواحی علاقہ میں لوڈر رکشہ الٹ گیا، ایک شخص جاں بحق، 2 خواتین زخمی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نئی آبادی سے باغاں جانے والا لوڈر رکشہ پیر شاہ وسن کے مقام پر الٹ گیا جس کے نتیجہ میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

حادثہ میں 45 سالہ پروین زوجہ مسکین اور مہوش زوجہ محمد ارسلان ساکنائے مفتیاں نئی آبادی دینہ شدید زخمی ہو گئیں جنہیں فوری پر ریسکیو 1122 نے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کر دیا۔

جاں بحق شخص کے سر اور پاؤں پر شدید چوٹیں آئیں، ریسکیو 1122 نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close