سوہاوہ

سیاسی و سماجی، روحانی اور کاروباری شخصیت الحاج صوفی راجہ علی اکبر انتقال کرگئے

سوہاوہ: حلقہ پی پی 25 کی سیاسی وسماجی شخصیت راجہ سفیر اکبر کے والد محترم یونین کونسل پیل بنے خان کے سابق چیئرمین، معروف روحانی، سیاسی و سماجی شخصیت الحاج صوفی *راجہ علی اکبر تبسم* رضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ مورخہ 22 جنوری 2021ء بروز جمعہ دن اڑھائی بجے بستی راج اکبر پنڈ متے خان سوہاوہ میں ادا کی جائے گی۔

مرحوم راجہ علی اکبر راولپنڈی/ اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور غریب پرور انسان تھے۔ کچھ عرصہ قبل انہوں نے سوہاوہ میں جی ٹی روڈ کے کنارے پنڈ متے خان کے مقام پر بستی راج اکبر آباد کی اور پھر اس وسیع رقبے پر بنائی گئی عمارات کو پاکستان سویٹ ہوم کے لئے فی سبیل اللہ وقف کردیا۔

راجہ علی اکبر کی علاقہ کے عوام کے لئے سماجی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button