پنڈدادنخان

جو معاشرہ پائیدارامن رکھتا ہے وہاں جرائم کی شرح کم ہوتی ہے۔ ڈی ایس پی محمد سلیم خٹک

پنڈ دادنخان: محمد سلیم خٹک ڈی ایس پی پنڈدادنخان نے آر پی او راولپنڈی کی ہدایات کے مطابق مساجد میں جا کر لوگوں کو اسلامی طرز زندگی اور حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے ارشادات کے مطابق زندگی گزارنے کا طریقہ اپنائیں۔
انہوں نے مسجد خانقاہ للِہ میں صلہ رحمی کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزیز و اقارب یعنی رشتہ داروں کے ساتھ حسن و سلوک سے رہنے کو صلہ رحمی یعنی قرابت داری کہتے ہیں، صلہ رحمی سے معاشرے میں امن پیدا ہو گا اور جو معاشرہ پائیدارامن رکھتا ہے وہاں جرائم کی شرح کم ہوتی ہے اور ہمارا مقصد اپنے معاشرے کو جرائم سے پاک کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صلہ رحمی اخوت بھائی چارے محبت اور رواداری سے معاشرہ خوبصورت اور جرائم سے پاک ہوتا ہے، ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ اپنی حیثیت کے مطابق اپنے عزیز و اقارب کی مدد کرے۔
ڈی ایس پی نےکہا کہ ہمارے رشتہ دار ہماری صرف مالی امداد ہی کی مستحق نہیں ہیں بلکہ ہر طرح کی امداد کے مستحق ہیں، ہمیں ان کی اخلاقی مدد بھی کرنی چاہئے وہ پریشان ہوں تو انکی ہمت بڑھانا چاہئے، بیمار ہوں تو انکی عیادت کرنی چاہئے انکی خوشی اور غموں میں شریک ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وہ غلط راہ پر چل رہے ہوں تو انہیں سمجھانا چاہیے، اللہ تعالی نے رشتہ دارں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی ہدایت کی ہے، حضور اکرم ﷺ نے بہت سے موقعوں پر مسلمانوں کو صلہ رحمی کرنے کی تاکید فرمائی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button