بلوچستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پنڈدادنخان کا ایک اور بیٹا شہید

0

پنڈدادنخان: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پنڈدادنخان کے علاقہ کندووال کا ایک اور بیٹا شہید ، ملک دوست محمد اعوان کندوال کے رہائشی تھے، بلوچستان پولیس میں سب انسپکٹر کے عہدے پر تعینات تھے، شہید کی نماز جنازہ آبائی قبرستان میں کندوال میں ادا کی جائے گی۔

بلوچستان میں پشین بندروڈ پر واقع کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر محکمہ پولیس بلوچستان کے سب انسپکٹر پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ کے رہائشی ملک دوست محمد اعوان کو نامعلوم افراد نے مکان میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا، ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق مقتول سب انسپکٹر کی ہلاکت سر میں گولی لگنے سے ہوئی ہے۔

پولیس نے مقتول سب انسپکٹر ملک دوست محمد اعوان کی جسد خاکی کو انکے آبائی گاؤں کندوال روانہ کردیا۔ وہاں مقتول کے گھر میں اطلاع ملتے ہی گھر میں ماتم برپا ہوگیا، عید کی تیاری اور خوشی غم میں تبدیل ہوگئی۔ دریں اثناء ایس ایس پی طارق الٰہی مستوئی نے سب انسپکٹر کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.