پڑی درویزہ

تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے جنرل سیکرٹری پروفیسر افتخار محمود کے ماموں انتقال کر گئے

پڑی درویزہ: تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے جنرل سیکرٹری پروفیسر افتخار محمود کے ماموں شکریال راولپنڈی میں انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی عمر 58سال تھی پسماندگان میںبیوہ 4بیٹے اور 2بیٹیاں شامل ہیں ۔

مرحوم عرصہ سے عارضہ ذیابیطس میں مبتلا تھے، یاد رہے کہ طارق محمود مرحوم پاکستان پیپلز پارٹی یونین کونسل نمبر 71راولپنڈی شکریال جنوبی کے صدر بھی تھے ۔

مرحوم کی نماز جنازہ میں دوسرں کے علاوہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ، پاکستان پیپلز پارٹی یونین کونسل نمبر 72شکریال کے صدر انور مسعود قریشی ،گوجرخان سے مرحوم کے تایا زاد پی پی پی کے دیرینہ کارکنان ملک محمد امین ، ملک اختر حسین برادران اور دیگر عہدیداران نے بھر پور طریقے سے شرکت کی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button