پنڈدادنخاناہم خبریں

مریضوں کو مفت اور معیاری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ محمد محمود

پنڈدادنخان:کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) محمد محمود نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان کا اچانک دورہ کیا۔ ہسپتال میں ایچ ڈی یو اور کورونا آئسو لیشن وارڈ کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اور ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی کو ضروری ہدایات دیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے او پی ڈی، ایمرجنسی، میڈیکل، سرجیکل وارڈ، فارمیسی، مردانہ زنانہ وارڈز، ایچ ڈی یو،آئسو لیشن وارڈ، آپریشن تھیٹر اور ہسپتالوں کے لان اور مختلف مقامات کا معائنہ کیا اور وہاں موجود مریضوں اور انکے لواحقین سے فراہم کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔
کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے متعلقہ افسران و ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنیوالے تمام مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، ڈاکٹرزحکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ہدایات پر ہر صورت عمل کریں۔انہوں نے مریضوں سے مفت ادویات کی دستیابی با رے دریافت کیا۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ حکومت کے ویژن کے مطابق مریضوں کو مفت اور معیاری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے تمام تر وسائل برؤے کار لائے جا رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے وہاں موجود ہسپتالوں میں مریضوں اور انکے لواحقین سے ہسپتالوں میں دی جانے والی سہولتوں کے بارے تفصیلی رپورٹ حاصل کی ہے اور انکا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز حضرات اس پیشہ کو خدمات سمجھ کر سر انجام دیں جس سے وو دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button