جہلم

جہلم پولیس کورونا ڈیوٹیوں میں مصروف، ڈرگ ڈیلرز متحرک ہو گئے

جہلم پولیس کورونا ڈیوٹیوں میں مصروف ،ڈرگ ڈیلرز متحرک ہو گئے،شہر اور گردونواح کے علاقوں میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا، چرس ،افیون ، ہیروئن اور آئس سرعام فروخت کی جانے لگی۔

ڈرگ ڈیلروں نے محکمہ پولیس کی کورونا مصروفیات میں ڈیوٹیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہر اور گردونواح کے متعدد مقامات پر اپنے کارندوں کے ذریعے منشیات فروشی کا کارروبار تیز کر دیا ہے ، نوجوان نسل منشیات کے نشے میں مبتلا ہورہی ہے ، سکول و کالجز کے طلباء و طالبات بھی اس لعنت میں مبتلا ہورہے ہیں۔

محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑیں اس گھناؤنے کارروبارکی سرپرستی جاری رکھے ہوئے ہیں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ پولیس کی سرپرستی میں منشیات فروشوں نے علاقوں میں سرعام منشیات کی فروخت شروع کر رکھی ہے ، تھانہ صدر ، تھانہ سول لائن، پولیس چوکی کالا گجراں کے علاقوں میں منشیات فروشوں نے مستقل بنیادوں پر مکروہ دھندہ شروع کر لیا ہے۔

شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close