ضلع جہلم میں حالیہ بارشوں اور ژالہ باری کے سبب گندم کی پیداوار کا مطلوبہ ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ

0

جہلم: ضلع جہلم میں حالیہ بارشوں کے سبب گندم کی پیداوار کا مطلوبہ ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ہے۔

زرعی ماہرین اور مقامی زمینداروں کے مطابق جہلم کے بارانی علاقوںمیں گندم کی فصل بروقت ہونے کی وجہ سے ریکارڈ پیداوار کا اندازہ لگایا گیا تھا ،مگر جیسا کہ اب گندم کی فصل تیار ہے اور فصل کی کٹائی کا کام شروع ہے۔

گزشتہ چند روز سے جاری بارشوں ژالہ باری اور آندھی کی وجہ سے فصل کا نقصان ہو رہا ہے،اس صورتحال سے ضلع بھر کے کسان گندم کے نقصان کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔

اس وقت ہونے والی بارشیں گندم کی فصل کی پیداوار میں کمی کا باعث بن رہی ہیں جس سے یہی اندیشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ ضلع جہلم جیسے بارانی ضلع میں گندم کی پیداوار کا مطلوبہ ہدف حاصل نہیں کیا جاسکے گا جس کی بنیادی وجہ فصل کے تیار ہونے پر موجودہ بارشیں ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.