جہلم

جہلم میں چوری اور ڈکیتیوں کا سلسلہ نہ رک سکا، ڈاکو بیکری ملازم سے نقدی چھین کر فرار، شہری موٹرسائیکل سے محروم

جہلم: تھانہ سول لائن کے علاقے میں چوری ڈکیتی کا سلسلہ نہ رک سکا، شہری راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور، پولیس خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف، شہریوں کا آئی جی پنجاب، آرپی او راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے مشین محلہ میں قائم نجی بیکری سے 2 نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر بیکری ملازم سے نقدی چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ سول لائن کے علاقے محلہ چشتیاں کے رہائشی محنت کش کی قیمتی موٹر سائیکل جو اس کی دکان کے باہر کھڑی تھی کو نامعلوم چورچوری کرکے لے اڑے۔

علاقہ میں محافظ سکوارڈ کے گشت کا نظام غیر فعال ہونے کی وجہ سے آئے روز تھانہ سول لائن کے علاقوں میں چوری چکاری کی وارداتیں روزانہ کا معمول بن چکی ہیں۔

شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی، کارروباری، شہری تنظیموں کے عمائدین نے آئی جی پنجاب، آر پی او راولپنڈی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ سول لائن کے علاقوں میں محافظ سکوارڈ کے گشت کو فعال بنایا جائے تاکہ چوری چکاری کی وارداتوں پر قابو پایا جا سکے۔

موقف جاننے کے لئے پی آر او چوہدری عمران سے بذریعہ ٹیلیفون رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ نامعلوم ڈکیتوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں بہت جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button