جہلم

گرمی کی شدت انتہاء کو پہنچ گئی، نماز جمعہ میں بارش کی دعائیں، غریبوں کے گھر کربلا بن گئے

جہلم: گرمی کی شدت انتہا کو پہنچ گئی ، نماز جمعہ میں بارش کی دعائیں ، غریبوں کے گھر کربلا بن گئے ، پانی بجلی سب غائب ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں گزشتہ کئی سالوں کے بعد درجہ حرارت 45ڈگری سے اوپر جارہا ہے جس کی وجہ سے شہر میں گرمی کی شدت نے شہریوں کو بے حال کر دیا ہے۔

دوسری جانب اس انتہا کی گرمی میں واپڈا حکام نے دن رات بجلی بند کرکے ساری کسر نکال دی ہے، کئی کئی گھنٹے مسلسل بجلی بند رہنے سے غریبوں کے گھر کربلا کا منظر ہے جہاں نہ پینے کا پانی ہے نہ کوئی آرام کی جگہ ہے۔

گزشتہ چار روز سے شدید گرمی سے ستائے شہری نماز جمعہ میں بے حال ہو کر گر پڑے اور انتہائی عاجزی انکساری سے رحمت کی بارش کی دعائیں مانگتے رہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button