دینہاہم خبریں

ضلع جہلم میں ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر و ترقی کے لئے متعدد سکیموں پر کام کیا جا رہا ہے۔ چوہدری فرخ الطاف

دینہ: ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف اور ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ ضلع جہلم میں ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر و ترقی کے لئے متعدد سکیموں پر کام کیا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ڈی سی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ آج کے اجلاس میں دینہ منگلا روڈ پروجیکٹ کی تعمیر، وہاں نالوں کی تعمیر، پودے لگانے اور دیگر انتظامات بارے تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر اور ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے دینہ منگلا روڈ سمیت دیگر پروجیکٹ کو بروقت مکمل کرنے اور ڈسپوزل کی تعمیر کی ہدایات دیں۔ اس موقع پر کمیونٹی ڈولپمنٹ،سڑکو ں کی تعمیراور دیگر سکیموں بارے تفصیلی بات کی گئی۔

ڈی سی جہلم نے کہا ہے کہ سکیموں کی منظوری کے بعد ترقیاتی کام میں تیزی لانے اور معیار پر سمجھوتہ ناہوگا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں مختلف مقامات پر سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور گالیاں اور نالیاں کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانے کے منصوبہ جات پر کام کیا جائے گا۔

چوہدری فرخ الطاف نے کہا ہے کہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کو بروقت مکمل کرایا جائے اور ان کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار اور مقدار کا خاص خیال رکھا جائے کوتاہی کے مرتکب افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ربنواز منہاس، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد، متعلقہ ایکسینز، ایس ڈی اوزاور دیگر افسران موجود تھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button