ڈومیلیاہم خبریں

ڈومیلی کے گاؤں تھلہ چوہدریاں کی عوام نے مسلم لیگ(ن) کوووٹ دینے کا بائیکاٹ کردیا

ڈومیلی کے گاؤں تھلہ چوہدریاں کی عوام نے مسلم لیگ(ن) کوووٹ دینے کا بائیکاٹ کردیا،پچھلے پانچ سالہ دور میں کسی قسم کا کا م نہیں کرایا گیا،الیکشن سے پہلے ہم سے وعدے کئے گئے تھے جو ابھی تک پورے نہیں ہوئے اس وجہ سے بائیکاٹ کیا،اہلیان حلقہ ۔

تحصیل سوہاوہ ڈومیلی کے نواحی گاؤں تھلہ چوہدریاں کے رہائشیوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس الیکشن میں تھلہ چوہدریاں کا کوئی بھی رہائشی مسلم لیگ ن کو ووٹ نہیں دے گا،مکمل بائیکاٹ کرتے ہیں،ہم آزاد امیدوار کو ووٹ دیدیں گے لیکن مسلم لیگ ن کے کسی امیدوارکو ووٹ نہیں دیںگے،2013کے الیکشن میں اور بلدیاتی الیکشن میں ن لیگ نے ہم سے بہت وعدے کئے لیکن کسی ایک پر بھی عمل نہیں کیا گیا،ہمارا کو بنیادی مسئلہ حل نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ نالہ گھان پرپل نہیں،بارش کے دنوں میں نالے میں طغیانی کی وجہ سے تھلہ چوہدریاں ،باغ،چھپرمیرا اور حفیظ اللہ گاؤں کا رابطہ شہرسے کٹ جاتاہے،ہم گھروں میں محصور ہوکررہ جاتے ہیں،ہمارے گاؤں میں سرکاری ہائی سکول ہے جس میں دوردراز کے علاقوں سے بچے پڑھنے کیلئے آتے ہیں لیکن نالے میں پانی ہونے کی وجہ سے واپس جانا پڑتاہے،ان گاؤں کے سرکاری لوگ بھی اپنے کاموں پر نہیں پہنچ پاتے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ دوسرامسئلہ ہمارے گاؤں میں پانچ گھروں میں بجلی کی فراہمی تاحال نہ ہوسکی ،یہ بھی چوہدری ندیم خادم نے وعدہ کیاتھا لیکن حکومت بھی گئی وعدہ بھی پورا نہ کرسکے،اسکے علاوہ تھلہ چوہدریاں میں ایک روپے کا ترقیاتی کا م نہ ہوسکا،کئی گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور گندگی کے ڈھیر کی وجہ سے گزرنا مشکل ہوگیا،تھلہ جنازہ گاہ اور قبرستان کو ملانے والی واحد گلی کئی سالوںسے نہیں بن سکی،سیوریج کا نظام درہم برہم ہے،بارش کا پانی قبروں میں داخل ہونے سے کئی قبریں منہدم ہوگئی ہیں، کئی بار شکایات درج کرانے کے باوجود بھی بلدیاتی نمائندوںنے توجہ نہیں دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھپر میرا کو ملانے والی لنک روڈ کو بھی پکا نہیں کیا جاسکا،جنرل کونسلرعبدالرشید کو ہم نے اپنے پولنگ اسٹیشن سے جتوایاتھا یہ اپنے گاؤں کے پولنگ سے ہارگیاتھا لیکن اس نے تھلہ کے رہائشیوں سے بے وفائی کرتے ہوئے اپنے گاؤں کے کاموں کو ترجیح دی،اس وجہ سے ہم بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں، ہم آزادمیدوار حلقہ این اے 66چوہدری محمدثقلین ، سفیراکبرامیدوارپی پی25یا متحدہ مجلس عمل پی پی 25کے امیدوار ڈاکٹر قاسم محمود کو ووٹ دیدیں گے لیکن ن لیگ نہیں دیں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button