پنڈدادنخان اور کھیوڑہ کے دو گروپوں میں تصادم، تین نوجوان زخمی

0

کھیوڑہ (ملک رمضان سے) پنڈدادنخان کھیوڑہ کے دو گروہوں میں لڑائی جھگڑا، پنڈدادنخان کے نوجوانوں نے کھیوڑہ محلہ اسلام گنج میں محلے میں آکر ہوائی فائرنگ شروع کر دی اور ہاتھا پائی میںکھیوڑہ کے تین نوجوان زخمی ہو گئے اور دوسرے گروپ سے پستول چھین لیا، پستول کھیوڑہ پولیس کے حوالے کر دیا اور زخمی سول ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، انچارج پولیس چوکی کھیوڑہ نے موقع واردات چیک کر کے رپورٹ درج کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ محلہ اسلام گنج کے رہائشی سید محمد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں میرا ماموں اور کزن زخمی ہیں۔پنڈدادنخان کے رہائشی ذوالقرنین ،طلعت،عادل،مختار احمد،عاقب ہمارے محلے میں آئے روز بغیر کسی وجہ کے آتے تھے اوران کی حرکات مناسب نہیں تھیں ہم نے انہیں منع کیا کہ آپ کی حرکات نامناسب ہیں جس پر پنڈدادنخان کے رہائشیوں نے ہمیں آئے روز ڈرانا دھمکانا شروع کر دیا۔

ذوالقرنین ٹیلی فون کر کے ہمارے محلے میں آیا کہ ہم آپ کے ساتھ لڑنے کے لیے آ رہے ہیں اور یونہی آتے گئے انھوں نے ہمارے ساتھ ہاتھا پائی شروع کی اور ساتھ ہی ہوائی فائرنگ کرنی شروع کر دی ان کے پاس چاقو بھی تھا ہم نے جب ان سے پستول چھین لیا تو وہ پانچوں بھاگ نکلے اور ہم تین شخص دوران لڑائی زخمی ہو گئے ۔

انچارج پولیس چوکی کھیوڑہ نے بتایا کہ موقع واردات چیک کر کے پستول تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے اور تینوں زخمی سول ہسپتال میں زیرعلاج ہیں ڈاکٹری رپورٹ آنے کے بعد ایف آئی آر درج کی جائے گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.