میونسپل کمیٹی جہلم کے سینٹری سپروائزروں نے من پسند شعبے سنبھال لئے، شہر فلیتھ ڈپو کی منظر کشی کرنے لگا

0

جہلم: میونسپل کمیٹی کا شعبہ سینیٹیشن غیرفعال سینٹری سپروائزروں نے من پسند شعبے سنبھال لئے ، شہر فلتھ ڈپو کی منظر کشی کرنے لگا، شہری سراپا احتجاج ، ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کے شعبہ سینیٹیشن میں سینٹری سپروائزروں کی کمی کے باعث شہر کے گلی محلوں فلتھ ڈپو کی منظر کشی کر رہے ہیں ، اندرون شہر کے گلی محلوں میں گندگی کے ٹیلے لگے ہوئے ہیں جس کیوجہ سے تعفن پھیلنے کا اندیشہ لاحق ہو چکاہے جس کی بنیادی وجہ سینٹیشن برانچ میں تعینات سینٹری سپروائزروں نے سیاست دانوں اور افسران کی آشیر باد پر من پسند شعبوں میں ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر نے چارج سنبھالتے وقت دعویٰ کیا تھا کہ بلدیاتی نظام کی نسبت ایڈمنسٹریٹر نظام بہتری لائے گا، لیکن میونسپل کمیٹی کے شعبوں میں تعینات عملے نے میونسپل کمیٹی کو یرغمال بنا رکھا ہے ، تمام شعبوں میں رشوت کا بازار گرم ہے ، میونسپل کمیٹی کے اہلکار دیدہ دلیری کے ساتھ شہریوں سے بھتہ وصولی جاری رکھے ہوئے ہیں جس کی بنیادی وجہ میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران کی عدم دلچسپی ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ سے مطالبہ کیاہے کہ میونسپل کمیٹی میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام رائج کیا جائے تاکہ میونسپل کمیٹی کے اندر شعبوں میں ہونے والی مالی بدعنوانی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.