جہلم

جہلم پولیس نے موٹرسائیکل چور رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، موٹرسائیکل برآمد

جہلم: تھانہ سول لائن پولیس نے موٹر سائیکل چور رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، موٹر سائیکل برآمد، موٹر سائیکل چور چنگ چی رکشہ پرچی کی وصولی کرتا ہے، موٹر سائیکل چوری کرکے کباڑیوں اور مکینک کے ہاتھ پرزے فروخت کرنے کا انکشاف، مزید انکشافات کی توقع۔

رپورٹ کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس کے ایس ایچ او ملک عزیز کی نگرانی میں نشئی افسر افتخار افضل نے محمدی چوک کے قریب پلازہ سے موٹر سائیکل چوروں کرتے ہوئے ملزم عمران جاوید کو رنگے ہاتھوں کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم عمران جاوید ولد جاوید سلطان چنگ چی رکشہ کی پرچی وصول کرتا ہے۔

ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیاہے کہ وہ موٹر سائیکل چوری کرکے سجاد حسین عرف کاکا کباڑیا اور امداد حسین کے آگے موٹر سائیکل کے سپیئر پارٹس فروخت کرتا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف اس سے قبل بھی چار مقدمات مختلف دفعات کے تحت درج ہو چکے ہیں۔ تفتیش کے دوران ملزم سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button