جہلم رائل ڈائمنڈ لائنز کلب کا جنرل باڈی اور بورڈ آف گورنرز کا پہلا ماہانہ اجلاس، عہدیداران نے حلف اٹھایا

0

جہلم: جہلم رائل ڈائمنڈ لائنز کلب کا جنرل باڈی اور بورڈ آف گورنرز کا پہلا ماہانہ اجلاس ،سال 2019-20کے لیے نومنتخب عہدیداران نے حلف اٹھایا اور اجلاس کی صدارت نومنتخب صدر لائن چوہدری سہیل عزیز نے کی ،گیسٹ آف آنرپاسٹ ڈسٹرکٹ گورنرلائن راجہ واجد محمود تھے جبکہ خصوصی شرکت جہلم پاپولر لائنز کلب کے سیکرٹری لائن مدثر بٹ اور ایل سی آئی ایف کوارڈینیٹر لائن ہارون نواز نے کی۔

تفصیلات کے مطابق9اگست کی رات ہونے والی جہلم رائل ڈائمنڈ لائنز کلب کی میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا قومی ترانہ کے بعد2019-20کیلئے نومنتخب عہدیداران اور ممبرز جہلم رائل ڈائمنڈ لائنز کلب سے حلف لیا گیا ،اس کے بعد سیکرٹری لائن راجہ سرفراز راجہ نے کلب کی کارکردگی اور مالیاتی رپورٹ بھی پیش کی۔

ممبر شپ چیئرپرسن لائن فرحان رزاق ڈار نے ممبر شپ کے حوالہ سے رپورٹ پیش کی اور اس امید کااظہار کیا کہ بہت جلد ممبر شپ میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا جبکہ دیگر مقررین میں لائن عمران رزاق ڈار،لائن ہارون نواز،لائن مدثر بٹ،لائن اخلاق نواز ودیگر شامل تھے،جبکہ صدر جہلم رائل ڈائمنڈ لائنز کلب لائن چوہدری سہیل عزیز نے اپنے ایک ماہ کے فلاحی منصوبوں کی تفصیلات بیان کیں اور آئندہ فلاحی منصوبوں سے متعلق میٹنگ کے شرکاء کو آگاہ کیا۔

میٹنگ کے دیگر شرکاء میں لائن کامران گجر،،لائن چوہدری ضیغم توصیف ،لائن چوہدری نصر اقبال ،لائن چوہدری طارق محمود،لائن علی بٹ،لائن عرفان گل،لائن محمد عرفان،لائن ندیم نثار کیانی فنانس سیکرٹری ، عمار سہیل ڈار ودیگر شامل تھے۔

پاسٹ ڈسٹرکٹ گورنر لائن راجہ واجد محمود نے جہلم رائل ڈائمنڈ لائنز کلب کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کی میٹنگ میں ممبرز کی حاضری تسلی بخش ہوگی اور عہدیداران کی پالیسی سے اندازہ ہو رہا ہے کہ یہ کلب بہت جلد اعلیٰ مقام حاصل کرے گا ہمارا مقصد صرف اور صرف خدمت ہے اس کے علاوہ ڈسپلن پر خصوصی توجہ ہونی چاہیے۔

میٹنگ کے آخر میں ممبر شپ چیئرپرسن کلب ہذا لائن فرحان رزاق ڈار نے میٹنگ کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.