مویشی منڈی کیلئے مخصوص مقامات سمیت جانوروں کی خرید و فروخت پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ نے کہا کہ ضلع میں قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کے لئے متعدد عارضی سیل پوائنٹس قائم کئے جا چکے ہیں ان کی صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے اورماحولیاتی تحفظ کے لے قربانی کے جانوروں کو شہری حدود میں لانے پر کارروائی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے عیدالاضحی کے سلسلے میں قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کے لئے سیل پوائنٹ بلال ٹاؤن جبلی گھاٹ کا دورہ کیا اور امور کاجائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز،چیف آفیسرز ایم سی،لوکل گورنمنٹ، صحت، ٹرانسپورٹ اوردیگر محکموں واداروں کے افسران کام کر رہے ہیں۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ایڈمنسٹریٹر ایم سیز میثم عباس اور چیف آفیسر کے ہمراہ ویگن اسٹینڈ جہلم کو دورہ کیا اور وہاں صفائی ستھرائی کے انتظامات اور اپ گریڈ کرنے کے عمل کا جائزہ لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.