جہلم

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 2 ملزمان منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار

جہلم: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 ملزمان منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اصغر SI تھانہ سول لائن نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شہباز ولد محمد اکرم ساکن محلہ اسلام پورہ جہلم سے 120گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

حسن رضا ASIتھانہ جلالپور شریف نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم عامر شہزاد ولد قربان حسین ساکن کوٹ عمر تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم کے انکشاف پر پسٹل30بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button