پڑی درویزہ

ممتاز تاجرطالب رشید، کاشف رشید برادران کے چچا شیخ عبدالمجید انتقال کر گئے

پڑی درویزہ: نواحی علاقہ پڑی درویزہ کے رہائشی معروف حکیم شیخ عبدالواحد مرحوم کے بیٹے ،شیخ عبدالقدیر کے بھائی اور ممتاز تاجرطالب رشید ،کاشف رشید برادران کے چچا شیخ عبدالمجید کراچی میں انتقال کر گئے ۔

مرحوم کی عمر53سال تھی ۔ عرصہ30سال سے کراچی ذاتی کاروبار کے سلسلے میں مقیم تھے ۔پسماندگان میں بیوہ اور ایک متبنیٰ بیٹا شامل ہے۔ مرحوم کی میت دوسرے روز کراچی سے پڑی درویزہ پہنچائی گئی ۔ بابا رحمتہ اللہ جنازہ گاہ پڑی درویزہ میں شام آٹھ بجے ادا کی گئی۔

نماز جنازہ کی امامت خطیب جامع مسجد انوار مدینہ پڑی درویزہ محمود الحسن نے کی، علاقہ بھر سے تاجر برادری کے علاوہ سیاسی سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی بعد میں سابق امیدوار برائے چیئر مین یونین کونسل پھلڑے سیداں ملک عمران احمد اعوان اور پڑوسی یونین کونسل پنڈ متے خان چیئر مین سید گلبہار شاہ نے مرحوم کے لوائقین سے اظہار تعزیت کی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button