جہلم

جہلم میں رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ اختتام پذیر ہوتے ہی بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا

جہلم: شہر اور گردونواح میں رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ اختتام پذیر ہوتے ہی بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا۔

دکانداروں نے بھی اپنے نرخوں میں اضافہ کرکے ایک سو روپے قیمت والی اشیاء2 سو سے 3 سو روپے تک فروخت کرنا شروع کررکھی ہیں کم آمدنی والے اور غریب محنت کش پریشان ، بچوں کے لئے معمولی خوشیاں خریدنے میں بھی ناکام ہو گئے۔

عید الفطر قریب آتے ہی بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے ، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ، دکانداروں نے بھی مختلف اشیاء کی قیمتوں میں گئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button