پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
80,463
+4,065 (24h)
اموات
1,688
+67 (24h)
صحت یاب
28,923
35.95%
زیر علاج
49,852
61.96%
دینہاہم خبریں

کورونا وائرس؛ دینہ کی سبزی منڈی میں ڈس انفیکٹڈ گیٹ نصب کر دیا گیا

دینہ: دینہ میں ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر سبزی منڈی میں ڈس انفیکٹڈ گیٹ نصب کر دیا گیا ،خریداری کے لئے آنے والے لوگ اس گیٹ سے گزر کر منڈی میں داخل ہوا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کورونا وائرس جیسی موزی بیماری سے نمٹنے کے لئے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ علی باجوہ اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ اُلفت شہزاد نے سبزی و فروٹ منڈی جی ٹی روڈ دینہ میں منڈی میں داخل ہونے والے راستے میں خطیر رقم سے ڈس انفیکٹڈ گیٹ نصب کروا دیا۔

سبزی فروٹ منڈی میں اکثر خریداری کے لئے آنے والے لوگوں کا ہجوم لگارہتا تھا جس کی پیش نظر کورونا وائرس سے بچنے کے لئے گیٹ نصب کیا گیا ،عوام سماجی حلقوں اور منڈی میں آنے والے خریداروں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close