جہلم

فرض کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرنے والے جہلم پولیس کے اہلکار ہمارافخر ہیں۔ آر پی او عمران احمر

جہلم: ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمرنے جہلم میں منشیات فروشوں کی مزاحمت سے شدید زخمی ہونے والے کانسٹیبل کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی میں عیادت کی۔ آر پی او راولپنڈی نے مضروب کانسٹیبل کے بہترین علاج معالجہ کے لیے ہدایات جاری کیں اور لواحقین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ضلع جہلم کے علاقہ تھانہ سول لائن شمالی محلہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش راجہ حسیب کے ڈیرہ پر پولیس پارٹی نے ریڈ کیا جہاں ملزمان اور انکے حامی مرد وخواتین نے پولیس پارٹی سے مزاحمت کی اور چھت سے پتھر،گملوں سے حملہ اور اندھا دھند فائرنگ کی جس سے پولیس کا ایک سب انسپکٹرشعیب اور کانسٹیبل خرم ملزمان کی فائرنگ سے جبکہ کانسٹیبل صلاح الدین سر میں گملے لگنے سے شدید زخمی ہو ا جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی برائے علا ج معالجہ منتقل کیاگیا۔

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر رات گئے کانسٹیبل صلاح الدین کی عیادت کرنے ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی پہنچ گئے۔ آر پی او راولپنڈی نے مضروب کانسٹیبل کی بہادری اور جوانمردی پر حوصلہ افزائی کی اور لواحقین کو ہر ممکن تعاون اور بہترین علاج معالجہ کی یقین دہانی کروائی۔

آر پی او نے موقع پر موجود طبی عملے اور ڈاکٹرز کو کانسٹیبل کے بہترین علاج معالجہ کی سہولیات باہم پہنچانے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ فرض کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرنے والے اہلکار ہمارافخر ہیں اور محکمہ پولیس ایسے جوانوں کو کڑے وقت میں کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button