ڈسٹرکٹ بار ایسوی ایشن جہلم کا ہنگامی اجلاس، میاں عاشق کی پریس کانفرنس کی پر زور مذمت

0

دینہ: ڈسٹرکٹ بار ایسوی ایشن جہلم کا ہنگامی اجلاس ،چیئرمین میونسپل کمیٹی دینہ میاں عاشق کی جانب سے کچہری واقعہ کے متعلقہ پریس کانفرنس کی پر زور مذمت ،میاں عاشق چیئرمین میونسپل کمیٹی دینہ نے حقائق سے ہٹ کر پریس کانفرنس کی ،جس کی وکلاء برادری بھرپور مذمت کرتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوی ایشن جہلم کی باڈی کا اجلاس زیر صدارت ملک آصف ندیم ایڈووکیٹ ہوا ،اجلاس کا مقصد گزشتہ روز ہونے والے واقعہ کے بارے میں میاں عاشق کی طرف سے وکلاء برادری پر لگائے گئے الزامات کی بھرپور مذمت تھا اور کہا کہ ہم وکلاء برادری حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے اور منفی پراپیگنڈ ا کرنے پر چیئرمین بلدیہ دینہ کے اخبارات میں دیے گئے بیانات /پریس کانفرنس کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

اجلاس میں کہا کہ صدر بار کونسل ملک آصف ندیم ایڈوکیٹ ،نائب صدر چوہدری نوید احمد ایڈوکیٹ و جنرل سیکرٹری چوہدری فخر رشید ایڈوکیٹ ،صدر YLFچوہدری عاطف منہاس ایڈوکیٹ اور دیگر معزز اراکین بار کی موجودگی میں جناب خرم سلیم مرزا سینئر سول جج (ایڈمن )جہلم نے تمام معاملات احسن طریقے سے نمٹا دیے تھے ،جہلم بار وکلاء برادری کے شانہ بشانہ ہے اور چیئرمین میونسپل کمیٹی دینہ کی پریس کانفرنس حقائق پر مبنی نہ ہے بلا جواز ہے ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور قانونی حق محفوظ رکھتے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.