اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کے تاجروں کو بار بار ناجائز جرمانے، تاجروں کا احتجاج کا فیصلہ

0

پنڈ دادنخان: اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کی پھرتیاں غریب تاجروں کو بار بار ناجائز جرمانے کر کے زندگی اجیرن بنا دی، برداشت ختم، تاجران نے احتجاج کا فیصلہ کر لیا، ڈی سی جہلم اور اعلی حکام نوٹس لیں۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان کے آئے روز دوکانداروں پر ناجائز بھاری جرمانے کرنے پر مرکزی انجمن تاجران پنڈ دادنخان کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہواجس میں اسسٹنٹ کمشنر کے رویہ اور دوکانداروں کو ناجائز تنگ کرنے کے پر سخت غم و غصہ کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنر کسی مقامی شخص کا آلہ کار بنا ہوا ہے اور اس شخص کے ناپسنددیدہ دوکاناروں کو بار بار بھاری جرمانے کرتے ہیں اور جرمانہ کی رقم موقع پر ادا نہ کرنے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیتے ہیں جس سے ان دوکانداروں کے لیے بچوں کی دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر اسسٹنٹ کمشنر نے اپنا رویہ نہ بدلہ اور ڈی سی جہلم اور اعلی حکام نے نوٹس نہ لیا تو انجمن تاجران بھر پور احتجاج کرے گی اورتحصیل بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.