دینہاہم خبریں

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے وزیراعظم کا ان پر مکمل اعتماد ہے۔ راجہ یاور کمال

دینہ: وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے وزیر اعظم کا ان پر مکمل اعتماد ہے ،ضلع جہلم کی تاریخ میں اتنے مختصر عرصہ میں ایک ارب روپے سے زائد کے فنڈز لے کر ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے ،تعلیم، صحت اور عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرنا اولین ترجیح ہے ،دینہ ٹی ایچ کیو سمیت تعلیمی میدان میں انقلابی اقدامات کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے راجہ یاور کمال نے دینہ پریس کلب کے وفد امجد محمود سیٹھی،سید توقیر آصف شاہ، رضوان سیٹھی ،حاجی اظہر چوہدری ،عرفان محبوب ،سہیل انجم قریشی اور ارسلان سیٹھی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انجمن تاجران دینہ کے جنرل سیکرٹری میاں ہارون ،راجہ شاہد عزیز کیانی اور راجہ وسیم بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران ایم پی اے راجہ یاور کمال نے مزید کہا کہ ترقیاتی کاموں پر مکمل فوکس ہے دینہ اور سوہاوہ کالجز میں ایوننگ کلاسز کے لئے کوشش کر رہا ہوں ،ٹلہ جوگیاں سیاحوں کے لئے عمدہ جگہ ہے اس پر بھر کام جاری ہے ،دینہ و سوہاوہ میں نئی سڑکوں کی تعمیر پر 80کروڑ سے زائد خرچ کیا گیا ہے ، قائد اعظم ٹاؤن میں ڈسپنسری کے کام کو بھی مکمل کر دیا گیا ہے۔
ایم پی اے نے کہا کہ دینہ کی عوام کو سوئی گیس ملے اس کے لئے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں،سوہاوہ میں پانی کا مسئلہ گھمبیر ہے اس پر بھی توجہ دی جا رہی ہے بکڑالہ کے مقام پر ڈیم بنا کر سوہاوہ میں پانی کی کمی کو پورا کیا جا ئے گا ،پنجاب یونیورسٹی جہلم کو وسیع عمارت بنا کر تعلیمی معیار کو بہتر کریں گے دینہ میں جلد ہی 1122کا عملہ بھی اپنے فرائض سر انجام دی گا ،غلہ منڈی دینہ کی سڑک کا کام شروع ہو چکا ہے۔
راجہ یاور کمال نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب بہت جلدجہلم کا دورہ کریں گے ، اسمبلی میں ہمیشہ عوام کی بہتری اور مسائل کے حل کی بات کی ،مجھے فخر ہے کہ جہلم کی تاریخ میں کم ترین وقت میں بہت تر قیاتی کام ہوئے ہیں جبکہ سابقہ حکومتوں نے آخری سالوں میں عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی وجہ سے ہمارے 6ماہ ضائع ہو گئے ہیں ،پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ 70سالہ گند سے نہ کیا جائے چیزیں بہتر ہونے میں وقت لگے گا ،انشا اللہ اپنے 5سالہ دور اقتدار میں اتنے کام ہوں گے کہ 70سالوں میں بھی نہ ہوئے ،وزیر اعظم عمران خان مخلص اور محب وطن انسان ہیں، وزیر اعظم کا جینا مرنا صرف اور صرف پاکستان کے لئے ہے، عوام کے مسائل حل کرنا حکومت وقت اپنے ذمہ داری سمجھتی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button