پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان کے علاقہ گولپور کے قریب مسلح ڈاکو شہری سے نقدی اور طلائی زیورات چھین کر فرار

پنڈدادنخان کے علاقہ گولپور کے قریب مسلح ڈاکو شہری سے نقدی اور طلائی زیورات چھین کر فرار، موٹر سائیکل سوار دو مسلح افراد نے ہارون نامی شخص کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا ، گزشتہ شب بھی ہرن پور کے قریب ڈکیتی کی واردات ناکام ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق للِہ خوشاب روڈ پر گولپور کے قریب مسلح ڈکیتی کی واردات ہوئی ، دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے گولیور کے قریب ہارون نامی شخص کو جو اسلام آباد سے کھیوڑہ آرہا تھا گن پوائنٹ پر لوٹ لیا، مسلح افراد نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔

گزشتہ شب بھی ہرن پور کے قریب ڈکیتی کی واردات ناکام ہو گئی تھی، سماجی حلقوں نے ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی واردتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او جہلم سے گشت موثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button