سوہاوہ

یوسی پیل بنے خان میں 96 لاکھ روپے کے فنڈ سے کھربوٹ تا چک نلہ روڈ پر کام شروع

سوہاوہ: کھڑبوٹ تا چک نلہ روڈ کی تعمیر شروع کی کروانے پر چوہدری ندیم خادم اور راجہ محمد اویس خالد ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری زکوۃ و عشر حکومت پنجاب کے مشکور ہیں ۔

ان خیالات کا اظہارچوہدری بابر حسین کی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل پیل بنے خان میں 96لاکھ روپے کے فنڈ سے کھربوٹ تا چک نلہ روڈ پر کام شروع کر دیا گیا ہے جس پر اہلیان علاقہ نے خوشی کا اظہار کیا کیونکہ اس روڈ کر صورتحال کافی عرصہ سے خراب تھی اور اہلیان علاقہ کو شہر آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا ۔اس روڈ کی تعمیر سے علاقے میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چوہدری ندیم خادم اور چوہدری اویس خالد ایم پی اے کے مشکورہیں جنہوں نے علاقے کا سب سے درینہ مسئلہ حل کر دیا ہے ۔تین کلو میٹر لمبی سڑک پر تقریبا 96لاکھ روپیہ لاگت کا بل منظور کیا گیا ۔سابقہ نمائندگان صرف زبانی جمع خرچ پر ٹرخا رہے تھے لیکن چوہدری ندیم خادم اور راجہ اویس خالد نے عملی کام کر کے دکھایا۔

اہلیان علاقہ جن میں چوہدری طارق ،چوہدری امیر افضل ،ماسٹر پرویز کیانی ،نے سڑک کی تعمیر پر مسلم لیگ ن کے قائدین کا شکریہ ادا کیا ۔

چوہدری فصیح اللہ نے اس موقع پر کہا کہ دیہی علاقوں میں ترقیاتی کام جو سلسلہ چوہدری ندیم خادم اور راجہ اویس خالد نے شروع کر رکھا ہے اس سے انہوں نے علاقے کی عوام کے دل جیت لیے ہیں ۔کیونکہ یہ علاقے بنیادی ضروریات سے محروم ہیں اور ان علاقوں کی ترقی کے حوالے سے اس سے پہلے کو ئی توجہ نہیں دی گئی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button