پٹرولنگ پولیس چک مہیوں کی کارروائیاں، 250 موٹرسائیکلیں تھانے بند، 6 ملزمان گرفتار

0

دینہ: پٹرولنگ پولیس چک مہیوں کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف 4 مقدمات درج، 2 اشتہاری مجرمان گرفتار جبکہ 250 بدون کاغذات موٹر سائیکل بند کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس شاہد صدیق کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پٹرولنگ پولیس چک مہیوں نے ماہ فروری میں اسلحہ اور منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4 مقدمات درج کئے اور 250 بدون کاغذات موٹر سائیکل بند کئے گئے اس کے علاوہ 2 مجرمان اشتہاری بھی گرفتار کئے۔

سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائی کے ساتھ ساتھ بیٹ ایریاء سے گزرنے والوں کی گاڑیوں کو خراب ہونے کی صورت میں مدد فراہم کی گئی۔

عوامی سماجی حلقوں نے پٹرولنگ پولیس چک مہیوں کی کار کردگی پر اطمینان کا اظہا ر کیا اور امید ظاہر کی کے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.