جہلم

لائن حاجی محمدندیم خان کو جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ سرفراز ملک

جہلم: منیجنگ ڈائریکٹر SLS کالج وچیئرمین ایجوکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیٹی جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری،سرفراز ملک نے ریجن چیئرپرسن پاپولر ریجن لائن حاجی محمد ندیم خان کوجہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا صدر بننے پر مبار ک باد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ ان کے دور جہلم سمال انڈسٹری کوسوئی گیس کی دستیابی سمیت دیگر مسائل حل کرانے کی کوشش کے ساتھ ساتھ جہلم کے کاروباری حضرات کو کاروبار میں ترقی اور مزید کاروبا ر کرنے کی راہنمائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ جہلم کی مختلف قسم کی بند انڈسٹری کو دوبارہ چلا کر اوراس کے ساتھ ساتھ نئی انڈسٹری جہلم میں لگا کر جہلم کی بے روز گارنوجوان نسل کو روشن مستقبل کے مواقع ان کے شہر میں ہی مہیا کرنے چایئے۔

انہوں نے کہا ملک کے دفاع کی بات ہو یانشان حید ر کی، بات ہو سائنس و ٹیکنالوجی کی یاشعبہ ء تعلیم کی ، بات ہو صحافیوںاور کالم نگاروں کی یا ادیبوں اور شاعروں کی، بات ہو کھلاڑیوں کی یا تاریخی مقامات کی ، بات ہو نمک کی یا دنیا کی بہترین غوری مزائل سسٹم کی غرض کہ کوئی شعبہ ء زندگی ایسا نہیں جس میں جہلم کا ستارہ چمک نہ رہا ہو۔ اہلیان جہلم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں وہ ہر شعبہ زند گی میں نمایاں مقام حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button