جہلم میں ڈینگی کو کنٹرول کرنے کے لئے محکمہ صحت اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے، ڈاکٹر وسیم اقبال

0

جہلم: سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کے زیر اہتمام ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے ڈی ایچ اے جہلم آفس کا بھر آگہی واک کا انعقاد کیاگیا، جس میں ضلعی افسران، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر فاروق بنگش، ڈاکٹرز سمیت تاجروں اور ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔

واک کے دوران محکمہ صحت کے اہلکاروں نے ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے پمفلٹ تقسیم کرکے ان سے کہاکہ وہ اس حوالے سے دیگر لوگوں میں بھی آگہی پیدا کریں۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کا کہنا تھا کہ جہلم میں ڈینگی کو کنٹرول کرنے کے لئے محکمہ صحت اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے ۔انکا کہنا تھا کہ عوام النا س کو بھی ڈینگی کے تدارک کے لئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ عوام کو چاہیے وہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو خشک اور صاف ستھرا رکھیں اور جہاں کہیں بھی گلی محلے اور کہیں بھی پانی کھڑاپایا جائے اس کی نکاسی کا انتظام کیا جائے اور متعلقہ محکموں کو فوری طور پر اس بارے آگاہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ گھروں میں مچھر مار سپرے کیا جائے اور گھروں کے اندر ایسی جگہوں جہاں کہیں مچھر کے پیدا ہونے کا اندیشہ ہے وہاں فوری طور پر سپرے کیا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.