کھیوڑہاہم خبریں

مسلم لیگ یوتھ ونگ کھیوڑہ کے صدر ملک شاہین اور ملک عرفان امیر پی ٹی آئی میں شامل

کھیوڑہ: مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر ملک شاہین اور معروف بزنس مین ملک عرفان امیر نے سماجی شخصیت و رہنما پی ٹی آئی مرزا اصغر سے ملاقات کے بعد ن لیگ کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔پی ٹی آئی قائدین چوہدری عابد جوتانہ کو ضمنی الیکشن میں صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دیں انشاء اللہ عابد جوتانہ کو بھرپور کامیاب کرانے کے لیے تن من دھن لگا دیں گے ۔مرزا اصغر

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ کی معروف سماجی شخصیت و رہنما پی ٹی آئی مرزا اصغر کی رہائش گاہ پر ن لیگ یوتھ ونگ کے صدر ملک شاہین معروف بزنس مین ملک عرفان نے مرزا اصغر سے ملاقات کی اور ن لیگ کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔ ن لیگ نے 35 سالوں میں ہمارے حلقے کے ساتھ وفا نہیں کی ہمیشہ ہمارے علاقے کے مسائل کو ہمیشہ نظر انداز کیا ۔ن لیگیوں کا ن لیگی قائدین سے شکوہ ہم نے مرزا اصغر کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اب ہمارا جینا مرنا پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی سے قائدین سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ ضمنی الیکشن میں صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ چوہدری عابد اشرف جوتانہ کو دیا جائے ہم عابد جوتانہ کو الیکشن بھاری اکثریت سے جتوانے کے لیے اپنے تمام وسائل بروکار لائیں گے اگر ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے قائدین عابد جوتانہ کے علاوہ ٹکٹ کسی اور کو دیتے ہیں تو پارٹی کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا ٹکٹ اگر میرٹ پر دیا گیا تو چوہدری عابد جوتانہ میرٹ پر ہیں انھوں نے جنرل الیکشن میں پی ٹی آئی کو حلقہ NA67,PP27 دونوں سیٹوں پر کامیاب کرانے پر اہم کردار ادا کیا ۔

آخر میں مرزا اصغر نے ملک شاہین ملک عرفان امیر کو پی ٹی آئی کا روایتی مفلر پہنایا اس موقع پر مرزا اصغر ملک شاہین ملک عرفان امیر راجہ یاسر خان ادریس خان ملک تصور ملک محسن جوتانیہ ملک سہیل اور ان کے علاوہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button