جہلماہم خبریں

ڈینگی کی روک تھام کے لئے محکمہ صحت متحرک ہے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور

جہلم: ڈپٹی کمشنرجہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹرانسداد ڈینگی مہم امتیاز ڈار کے ہمراہ جہلم میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت مختلف مقامات کا دورہ کیا اور ڈینگی کی روک تھام کے لئے اقدامات چیک کیے ،ان ڈور ٹیمیوں کی کارکردگی بارے عوام سے پوچھا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم نے محکمہ صحت کی انڈور ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے جہلم کے مختلف نواحی علاقوں کا دورہ کیا ۔ اس موقع موقع پر انہوں نے رجی پور،نئی آبادی ، کھرالہ سمیت دیگر علاقوں میں انسپکشن کی اور گھروں میں جا کر مقامی افراد سے ٹیم کے وزٹ بارے اطلاعات حاصل کیں۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے محکمہ صحت متحرک ہے جبکہ عوام الناس کو اپنے گرد و نواح میں خشک اور صاف ماحول رکھیں۔ ڈی سی نے مختلف جگہوں پر محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ ڈینگی کے لاروا کی افزائش کے لئے چیکنگ کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاہے کہ بارشوں کی وجہ سے ڈینگی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیراختیار کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکے ۔

ڈی سیف انور جپہ نے کہا کہ ہمیں ڈینگی کے حوالے سے لوگو ں میں شعور اجا گرکرنا ہے تاکہ بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکیں جس کے لئے عوام کو بتا یا جائے کہ گھروں کی چھتوں سے کاٹھ کباڑاور پرانے ٹائروں کو ہٹا دیا جائے دروازوں اور کھڑکیوں پر باریک جالی لگائی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ گھروں میں کسی برتن وغیر ہ میں پانی جمع نہ ہونے دیا جائے گملوں میں زیادہ پانی نہ ڈالا جائے نرسریوں اور قبرستانوں کی بھی مکمل سرولنس کرائی جائے ڈینگی کو پھیلنے سے پہلے تدارک کرنا ضروری ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close