پاکستان سٹیزن پورٹل محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے، سید نذارت علی

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی نے ڈی سی کمپلیکس کمیٹی روم میں پاکستان سیٹزن پورٹل پروگرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سیٹزن پورٹل پر جہلم کی ابتک 3698 شکایات درج ہوئی ہیں جن میں 3084سے زائدکا ازالہ کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے تمام افسران کو کارکردگی میں بہتری لانے کی ہدایت دی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی نے بتایا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ اس سے ہمیں اپنے اندر موجودخامیوں کا پتہ چلتا ہے اور ہم پہلے سے زیادہ بہتر طریقے سے سروسز فراہم کرسکتے ہیں جس سے لوگوں کوحکومت کی فراہم کردہ سہولیات کو حاصل کرنے میں آسانی پیدا ہوتی ہے ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ دیگر شکایات پر کام تیزی سے جاری ہے، جو ڈیٹاانٹر کیا جارہاہے اس کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے تاکہ شکایات کا بروقت ازالہ ہوسکے ۔

انہوں نے بتایا ہے کہ اس پورٹل پر درج شکایات کے بروقت ازالہ سے اپنی کارکردگی ظاہر کر سکتے ہیں۔ انہوں نے تمام ذیلی محکموں کے افسران کو مذکورہ شکایت کنندہ سے رابطہ کرنے اور شکایت کا ازالہ کرنے کی ہدایت دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.