ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی راجہ یاور کمال کی موجودگی میں سوہاوہ میں کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات سنیں

0

سوہاوہ: وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ہی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ، ڈی پی او جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سید حماد عابد اور ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے افسران نے ایم پی اے راجہ یاور کمال کی موجودگی میں گورنمنٹ کیپٹن حسنات شہید ہائی سکول سوہاوہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا جس میں شہریوں نے اپنی شکایات پیش کیں۔ ڈی پی او جہلم اور ایم پی اے راجہ یاور کمال نے کھلی کچہریوں میں شہریوں کو کس طرح ان کی شکایات ان کے دور سٹیپ پر حل ہو رہی ہیں اس حوالے سے حاضرین سے خطاب کیا۔

ڈی پی او جہلم سید حماد عابد نے بتایا کہ موبائل خدمت مرکز کا آغاز پیر سے ڈومیلی اور مغل آباد سے کر رہے ہیں جس کا پورا ہفتہ ایک شیڈول بنایا گیا ہے جس سے شہریوں کو ان کی دہلیز پر اس حوالے سے سہولیات ڈی جائیں گی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ نے بھی حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلی کے ویژن کے تحت ضلع کے دور دراز علاقوں میں کھلی کچہریوں کے ذریعے عوام کی شکایات کا ازالہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر کھلی کچہریوں میں منتخب نمائندوں کو بھی دعوت دی جا رہی ہیں تاکہ ان کے ذریعے ایسے مسائل جن کا حل صوبائی سطح پر ہونا ہو وہ حل کرنے میں مدد مل سکے۔

انہوں نے سوہاوہ اور دینہ میں اوور ہیڈ برج اور ٹول پلازہ کے ٹیکس میں سوہاوہ کے شہریوں کو چھوٹ دینے کے لیے چیئرمین این ایچ اے کو لکھا ہے امید ہے، اس حوالے سے جلد خوشخبری ملے گی راولپنڈی سے آئی سائلہ کی درخواست پر ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او تھانہ دینہ کو فوری کاروائی کی ہدایت کی ہے۔

سوہاوہ کے ایک سائل نے بتایا کہ اس کے بیٹے کے قاتل تاحال اشتہاری ہیں جن کی گرفتاری عمل میں لائی جائے جس پر ڈی پی او جہلم نے بتایا کہ تمام اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ کو بلاک کرنے کے اقدامات شروع کر دیے ہیں انشاء اللہ آپ کے اشتہاری ملزمان کو جلد گرفتار کرینگے۔ ڈی پی او جہلم نے بتایا کہ دو اشتہاری ملزمان کو گیارہ سال اور آٹھ سال بعد گرفتار کیا ہے۔

سابق سٹی نائب ناظم نے شہر میں پانی کی عدم دستیابی کی شکایت کی جس پر ڈپٹی کمشنر جہلم نے بتایا کہ ہے ایم پی اے سوہاوہ کے ساتھ وزیر اعلی پنجاب سے ہونے والی ملاقات میں سوہاوہ میں واٹر سپلائی سکیم کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب کی ٹیمز آئی ہے انشاء اللہ بہت جلد سوہاوہ میں مستقل بنیادوں پر پانی کا مسئلہ جلد حل ہو گا۔

سوہاوہ میڈیا کی طرف سے سوہاوہ کے مسائل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ نے سوہاوہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں نرسنگ اسٹاف کی کمی کو جلد پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی جبکہ ہسپتال اور ریسکیو کی بلڈنگ کے تعمیر کے مکمل ہونے اور محکمے کے سپرد کرنے کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ جلد بلڈنگ کو محکموں کے حوالے کر دیا جائیگا جبکہ دیگر مسائل کی نشاندہی پر بھی انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ جلد سوہاوہ کے مسائل کو حل کر لیا جائے گا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو میثم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل سید نذارت علی، اے سی سوہاوہ ذوالفقار احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال،سی ای او ایجوکیشن سید مظہر اقبال، انچارج ریسکیو1122ڈاکٹر فیصل، سیکریٹری ڈی آر ٹی اے صدام حسین، ایڈشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک سید کمال ناصر،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت سید شاہد بحاری،ایس ڈی ایف او عامر امتیاز،راجہ شاہد، محکمہ سول ڈیفنس ، لوکل گورنمنٹ ، تمام متعلقہ ایس ایچ اوزاور دیگر تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.