دینہ

جمعۃالوداع؛ عالمی یوم القدس کے موقع پر دینہ میں بھی القدس ریلی نکالی گئی

دینہ: جمعۃالوداع، عالمی یوم القدس کے موقع پر دینہ میں بھی القدس ریلی کا انعقاد ہوا، اس سلسلہ میں بعد از نماز جمعہ(انجمن ایڈ ہاک کمیٹی) امامیہ سادات کے زیر اہتمام جامع مسجد صاحب الزمان ہڈالہ سیداں سے خطیب جمعہ مولانامحمدباقر حیدری کی زیر قیادت القدس اجتماع کا آغاز ہوا جوتحصیل انتظامیہ کی ہدائت کے مطابق ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے جامع مسجد صاحب الزمان تک ہی محدود رکھا گیا۔

مولانا محمد باقر حیدری نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ، اسرائیل اور دنیا کے دیگر ظالموں کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ خدا وند کریم اپنی پاک کلام میں ارشاد فرماتا ہے کہ خدا پر ایمان رکھو اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑے رکھو اور آپس میں تفرقہ نہ کرو ورنہ یہ طاغوت تمہارے ظالم حکمران ہو جائیں گے۔آج جواسرائیل فلسطین میں قبلہ اوّل پرغاصبانہ قبضہ کر کے بیٹھا ہے،آل سعود نے جنت البقع میں مزارات مقدسہ آئمہ و اصحابہ کرام کو منہدم کیا گیا تو اْس کی بڑی وجہ اْمت مسلمہ کا طاغوت کا ساتھ دینا ہے۔یہود و نصارا کے ساتھ دوستی رکھنے والا حقیقی مسلمان نہیں بلکہ انہی جیسا ہے۔

ا نہوں نے کہا کہ یوم القدس دراصل یوم الاالسلام ہے جسے امام خمینی نے امت مسلمہ کو باطل قوتوں کے خلاف متوجہ کرنے اورعالمی سطح پر منانے کااعلان کیا۔آج ہمیں اِس وقت مسلمانوں کو بیدار ہونے اور راہ حسین ابن علیؑ پر چلتے ہوئے کھویا ہوا وقار بحال کر کے پوری ملت کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

اِس موقع برادر سیّد وسیم حیدررضوی اور برادر سیّد ذوالقرنین حیدر نے اجتماع کے شرکاء سے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور امریکہ و اسرائیل سے نفرت کا اعلان کرتے ہوئے نعرے بازی بھی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button