پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں چچا نے 6 سالہ معصوم بھتیجی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

پنڈدادنخان(آصف حیات مرزا+ سلیمان شہباز) زمین پٹھی نہ آسمان گرا، ظلم کی انتہاء، پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں سوتیلے چچا نے اپنی 6 سالہ بھتیجی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں پننوال میں عمران نامی شخص جو کہ گزشتہ رات سرگودھا سے پننوال اپنے سوتلے بھائی کے گھر آیا اور اپنی 6 سالہ ننھی بھتیجی (س) سے جنسی زیادتی کر کے ظلم کی انتہا کر دی۔
بچی کے والد نے اس واقع کی اطلاع پولیس تھانہ جلالپور شریف کو دی تو پولیس نے موقع پر پہنچا کر ملزم عمران گرفتار کر لیا۔
وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ میں غم و غصے کا لہر دوڑ گئی اور انسانیت کی ساری حدیں پار کرنے والے ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button