پنڈدادنخان کے علاقہ للِہ میں دوکان میں آتشزدگی، تاجر زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم

0

پنڈدادنخان (نور چغتائی) للِہ میں ایک تاجر کی دکان شارٹ سرکٹ سے جل کر خاکستر ہو گئی، تاجر زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم ہو گیا، فائر بریگیڈنہ ہونے کے باعث اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا گیا۔

ذرائع اور تفصیلات کے مطابق للِہ کے تاجر عبدالعزیز کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ نہ ہونے کے باعث اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا گیا لیکن تاجر زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم ہو گیا۔

عوام علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ للِہ میں فائر بریگیڈ اسٹیشن بنایا جائے تانکہ تھانہ للِہ کے چالیس قصبات ایمر جنسی میں اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.