جہلم

نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے دینے سے ملک سے بیروزگاری کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ ڈاکٹر فضل الحق

جہلم: حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے دینے سے ملک سے بیروزگاری کا خاتمہ ممکن ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما ڈاکٹر فضل الحق (فضلی) نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت پیسہ اپنی عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرے گی ۔
ڈاکٹر فضل الحق نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے آئی ایم ایف سمیت دیگر ممالک سے قرضے تو لئے لیکن غریب عوام کی بہتری کے لیے کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے آج ہمیںمعاشی بدحالی ، بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، موجودہ حکومت غریب عوام کے مسائل کے حل کو ترجیح دے رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہمیں و ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم عمران خان عوام کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں اور یہ تمام معاملات ان کے علم میں ہیں۔
ڈاکٹر فضل الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے وفاقی ملازمین کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور انہیں شیلٹر فراہم کر نے کے لیے 50لاکھ گھر بنانے کے ایک منصوبے کا آغاز بھی کر دیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button