اینٹی کرپشن ٹیکنیکل ٹیم کا کھیوڑہ کا دورہ، کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی سڑک کے سیمپل لئے

0

کھیوڑہ: اینٹی کرپشن ٹیکنیکل ٹیم راولپنڈی کا دورہ، حالیہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی سڑک کے سیمپل اکھٹے کئے گئے،
رہنما پی ٹی آئی ملک تصور محمود کی جانب سے سڑک کی تیاری میں استعمال ہونے والے ناقص میٹرل کی شکایت درج کروائی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ بلدیاتی دور میںتیار ہونے والی شہر کی مرکزی سمیت دیگر سڑکوں کی تیاری میں ناقص میٹرل کا استعمال کیا گیا ہے جس میں مقامی نمائندوں کی مبینہ غفلت شامل ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ سڑک تھوڑے ہی عرصہ میں ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہوگئی ہے۔

اس ضمن میں کھیوڑہ کے رہنما پی ٹی آئی ملک تصور محمود نے درخواست دائر کر رکھی تھی جس میں موقف بیان کرتے ہوئے نشاندہی کی گئی تھی کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی سڑک میں انتہائی ناقص کوالٹی کا میٹرل استعمال کیا گیا ہے جس پر ٹیکنیکل ٹیم اینٹی کرپشن راولپنڈی نے شہر کا دورہ کیا۔

ٹیم نے مختلف مقامات جس میں پولیس چوکی سے لیکر گول بازار اور ڈالمیاں روڑ الطاف شاہ دربار تک سڑک سے کھدائی کر کے سیمپل اکھٹے کر کے انہیں سیل لگا کر لیبارٹری کے لیے لے گئے، ناقص میٹرل ثابت ہونے پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.