جہلم

بااثر پلازہ مالک کے کارندے کی غنڈہ گردی، صحافی کے دفتر کو بلا وجہ سیل کر دیا

جہلم: بااثر پلازہ مالک کے کارندے کی غنڈہ گردی ، معروف سینئر صحافی کے دفتر کو بلا وجہ سیل کر دیا، صحافی برادری سراپا احتجاج، ڈی پی او جہلم سے مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے معروف سینئر صحافی ممبر جہلم پریس کلب غلام عباس شہزاد بٹ نے ڈی پی او جہلم کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میرا اخبار کا دفتر شاندار چوک میں واقع ہے پلازہ میں موجود پلازہ مالک کے کار خاص نے بلا وجہ میرے دفتر کو سیل کر دیا اور پلازے میں داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینی شروع کر رکھی ہیں۔

غلام عباس شہزاد بٹ نے بتایا کہ میری درخواست ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی نے تھانہ سٹی میں کارروائی کے لئے بھجوارکھی ہے ۔جبکہ بااثر پلازہ مالک کا کار خاص مسلسل سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہاہے ۔

جہلم پریس کلب کے ممبران و عہدیداران نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے میڈیا ہاؤس کو بلا وجہ سیل کرنے اور غنڈہ گردی کے مرتکب عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ صحافیوں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button