پنڈدادنخان

کھیوڑہ ٹاؤن کمیٹی کو تحصیل کونسل پنڈدادنخان میں ضم کرنے کے خلاف پرامن احتجاج

کھیوڑہ ٹاؤن کمیٹی کو تحصیل کونسل پنڈدادنخان میں ضم کرنے کے خلاف پرامن احتجاج کیا گیا مگر افسوس کہ اس پرامن احتجاج میں چند سیاسی و سماجی شخصیت کے علاوہ سابق کونسلرز سمیت کسی بھی نامی گرامی شخصیت نے شرکت نہیں کی کھیوڑہ ٹان کمیٹی کو ڈی گریٹ کرنا شہریوں کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے اور ہم ٹاؤن کمیٹی کا سٹیٹس بحال ہونے تک پرامن احتجاج کرتے رہے گئے ساڈا حق ایتھے رکھ ٹاؤن کمیٹی کو بحال کرو کے نعرے لگائے گئے 1960ء میں ٹاؤن کمیٹی کا درجہ حاصل کرنے والاکھیوڑہ شہر ترقیاتی حوالے سے مسلسل تنزلی کا شکار ہے ہماری موجودہ حکومت سے اپیل ہے کہ وہ کھیوڑہ شہر کو ٹاون کمیٹی کا درجہ دے اور اسکی سابقہ حیثیت فوری طور پر بحال کی جائے کھیوڑہ پی ٹی آئی کی قیادت کو وفاقی وزیر چوہدری فواد نے چار دن تک ٹاؤن کمیٹی کا سٹیٹس بحال کروانے کی یقین دہانی کروا دی اگر چند دن تک کھیوڑہ ٹاؤن کمیٹی بحال نہ کی گئی تو پورے شہر کے ساتھ مل کر بھرپور احتجاج کرینگے۔ مقررین کی احتجاج کے دوران شہریوں سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ ٹاؤن کمیٹی کو تحصیل کونسل میں ضم ہونے کے خلاف راجہ صفدر شمی رہنما پی ٹی آئی ملک گلریز صدر پی ایم ڈی سی ملک ماجد یسین رہنما مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی سربراہی میں کھیوڑہ ٹاؤن کمیٹی کے سامنے پرامن احتجاج کیا گیا۔ احتجاج سے ملک آصف کھوکھر معروف سماجی شخصیت نے کہاکہ کھیوڑہ شہر سے ملک وقار کی قیادت میں وفد کی وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین سے ملاقات ہوئی ہے اس وفد کو چوہدری فواد حسین نے بھرپور یقین دلایا کہ چند دن کے اندر اندر کھیوڑہ ٹاؤن کمیٹی کا سٹیٹس بحال کر دیا جائے گا اگر چند دن کے اندر ہمارے شہر کا سٹیٹس بحال نہ کیا گیا تو ہم پورے شہر کے ساتھ مل کر بھرپور احتجاج کرینگے اس پرامن احتجاجی مظاہرے میں راجہ صفدر شمی رہنما پی ٹی آئی ملک سلیم اصغر رہنما پی ٹی آئی و ضلعی صدر تحریک انصاف ملک گلریز صدر پی ایم ڈی سی مائینر یونین ملک ماجد یسین غلام عباس قادری نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button